Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔زینب سلیمانی

دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی

تہران (نیوز پلس)القدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ والدکی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے والد کے نماز جنازہ کے موقع پر زینب سلیمانی نے اپنا شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو جنرل سلیمانی کی موت پر ’سیاہ دن‘ دیکھنا پڑے گا۔زینب سلیمانی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔زینب سلیمانی نے حزب اللہ کے سر براہ سید حسن نصراللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے چچا حسن نصر اللہ میرے بابا کا بدلے لیں گے۔شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیشہ کھڑے رہے گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More