Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان میں تین نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کل تعداد 125 ہوگئی

اسلام آباد(نیوز پلس) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان میں تین نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کر لیا گیاجس کے بعد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کل تعداد 125 ہوگئی ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 122 تھی۔ نئی رجسٹرڈ ہونی والی جماعتوں میں نظریہ پاکستان کونسل، پاکستان مسلم الائنس(دیوان)، پاکستان نیشنل پارٹی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تینوں جماعتوں کو درج کیا۔نظریہ پاکستان کونسل چیئرمین احمد ذیشان، پاکستان مسلم الائنس(دیوان) کے چیئرمین بچو دیوان ہیں جبکہ پاکستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین محمد علی درانی ہیں۔ 125 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیں۔الیکشن کمیشن میں درج 109 سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More