Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اللہ کے سوا کوئی دوسرا ہمیں مغلوب یا مجبور نہیں کر سکتا، ایرانی صدر

اللہ کے سوا کوئی دوسرا ہمیں  مغلوب یا مجبور نہیں کر سکتا،  ایرانی صدر

ہم مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں، مسعود پزشکیان

امریکا کی جانب سے ایران سے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی بھی طاقت ہمیں مغلوب یا مجبور نہیں کر سکتی۔

ایرانی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے عراقی وزیرِاعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکا کو یہ مشورہ دیں کہ طاقت کے استعمال کی دھمکیوں سے باز رہے۔

مسعود پزشکیان

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اخلاق کے بغیر طاقت بے معنی اور کھوکھلی ہے۔ ان کے مطابق آج کی دنیا میں پائی جانے والی افراتفری، جبر، ناانصافی اور لاقانونیت اس بات کا نتیجہ ہے کہ سیاست کو صرف طاقت کے استعمال تک محدود کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران خود کو ایک بااخلاق اور ذمہ دار طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے، جبکہ اس کے مخالفین غیر ذمہ دار اور بے لگام رویے کی علامت بنے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More