Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دے دی

درآمدی گندم کی پہلی کھیپ 15 فروری تک پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد (نیوز پلس ن)ملک میں جاری آٹے کے بحران اور قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بغیر ریگولیٹری ڈیوٹی کے 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں پیر کے روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری گندم کے بحران پر تبادلہ خیال ہوا۔ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاسکو اور پنجاب کے پاس 41 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، کمیٹی نے آٹے کی قلت پر قابو پانے کے لئے پنجاب اور پاسکو کو فوری طور پر گندم جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں 31 مارچ تک گندم کی درآمد کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب اور پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن(پاسکو) کے پاس تقریباً 41 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More