Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغانستان میں ہولناک زلزلہ: 1400 افراد جاں بحق، 3000 سے زائد زخمی

افغانستان میں ہولناک زلزلہ: 1400  افراد جاں بحق، 3000 سے زائد زخمی

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیر زمین تھا

افغانستان کے صوبہ کنٹر میں رات گئے آنے والے ہولناک زلزلے نے تباہی مچا دی اب تک اطلاعات کے مطابق 1400سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3000سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔

 ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ صوبے کنڑ میں زلزلے سے 3 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، صوبے میں زلزلے سے 610 افراد ہلاک اور 1300 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے ننگرہار میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک اور 255 زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افغان میڈیا مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا تھا

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔

 درتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے نے بتایا کہ سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے ہییں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی سیکڑوں لوگ ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وزارتِ دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

 ترجمان  اسلامی امارتِ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے تمام حکام کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی جانیں بچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

واضح رہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More