Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے، وزیردفاع

افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہا ہے، وزیردفاع

دہشتگردی وارداتوں کے پیچھے بھارت،طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں،گفتگو

اسلام آباد:   وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے،طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہو رہا ہے، امریکی اسلحہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے بلوچستان، کے پی میں استعمال کر رہی ہیں، اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت، جانی نقصان زیادہ ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صورتحال میں بہتری کیلئے سیاسی محاذ پر بہت سی چیزیں کرنے کی ضرورت ہے ، کالعدم بی ایل اے کے لوگ نئی دلی میں بیٹھے ہیں، پاکستان دہشتگردی کا مرکز نہیں بلکہ سب سے بڑا متاثر ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت انٹرنیشنل دہشتگردی کر رہا ہے، کبھی امریکا تو کبھی کینیڈا تو کبھی برطانیہ میں کارروائیاں کر رہا ہے ، بھارت مغرب کو دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، برطانیہ ،امریکا ،کینیڈا میں بھارت دہشتگردی کر رہا ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ سقوط کابل کے بعد پونے دو لاکھ لوگ پاکستان آ کر بیٹھے ہوئے ہیں سقوط کابل کے بعد سے یہاں لوگوں کو واپس جانا چاہیئے اتنی طویل مہمان داری نہیں کر سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More