Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسپورٹس بورڈ پنجاب میں خاتون ملازمہ سے حراسگی پر 3 ملازمین نوکری سے برطرف

اسپورٹس بورڈ پنجاب میں خاتون ملازمہ سے حراسگی پر 3 ملازمین نوکری سے برطرف

  

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے خاتون ملازمہ کو حراساں کنرے کے جرم میں 3 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ایک ملازم کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسپورٹس بورڈپنجاب میں ایک خاتون ملازمہ نےکچھ ماہ قبل چندملازمین کےخلاف ہراساں کرنے پردرخواست دی تھی جس پرمحکمہ نےڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وقوعہ رپورٹ ہونےپرصوبائی وزیرکھیل ملک فیصل کھوکھر نےذاتی طورپر انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ ،پہلی انکوائری ڈائریکٹر ایڈمن دوسری انکوائری سیکرٹری اسپورٹس نےمکمل کی دونوں انکوائریز کی روشنی میں تین ملازمین جرم کےمرتکب پائےگئے،چوتھےملازم پر تیس ہزار جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تین ملازمین کوجرم کامرتکب پائےجانےپرنوکری سےفارغ کردیاگیا،خاتون اسپورٹس بورڈ پنجاب کی کنٹریکٹ ملازمہ تھی، ملازمہ اسپورٹس بورڈ کے اکاؤنٹس ڈیپارتمنٹ میں فرائض سرانجام ادا کر ہی تھی۔

بورڈ میں خاتون ملازمہ نے تین ملازمین نے بدتمیزی اور نازیبا گفتگو کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More