Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی مظوری

اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی مظوری

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شرہف کی ہدایت پر اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی منطوری دے دی گئی ، ذرائع پی ٹی اے کے مطابق اسٹار لنک کو سروس کی فراہمی میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی، اسٹارلنک کو پاکستان میں سروس کیلئے لائسنس جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کرنے کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ استار لنک کی بدولت پاکستانی سارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی سہولت میسر ائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء جلد کیا جائے گا تاہم لائسنس کے اجراء کے بعد بھی استار لنک کی فراہمی کے لئے ایک سال کا وقت درکار ہو گا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اسٹارلنک نے 24 فروری 2022ء کو لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھا، اسٹار لنک کا کیس مارچ 2022ء میں مشاورت کیلئے وزارت آئی ٹی کو بھجوایا گیا تھا۔

واضع رہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینچ کیمشن میں رجسٹرڈ امریکی کمپنی استار لنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجراء کے لئے این او سی کی شرط رکھی گئی تھی وزیراعظم کی ہدایت پر این او سی کاری کی منظوری دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More