Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی گولز کی سنچری مکمل کر لی

ایران کے لجنڈ فٹبالر علی داعی 109 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں

پرتگال (نیوز پلس)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے،جبکہ ایران کے لجنڈ فٹبالر علی داعی 109 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں علی داعی نے 149 میچز میں 109 گولزاسکور کیے تھے۔ یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سوئیڈن کو دو گول سے ہرا دیا، دونوں گول رونالڈو نے اسکور کیے۔سوئیڈن کے خلاف میچ میں پرتگال کے کپتان نے 45ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کرانٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے،۔دوسرے ہاف میں بھی سوئیڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی۔ 72ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا۔یووینٹس سے کھیلنے والے کرسٹیانورونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد بھی 749 ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More