Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آ باد،راولپنڈی سمیت کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی

اسلام آ باد (نیوز پلس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی مری اس کے مضافاتی علاقوں،پختونخوا میں پشار سمیت سوات، لوئر دیر، شانگلہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ چترال، ایبٹ آباد، ملاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیبرپختونخوا کے ان علاقوں میں ایک ماہ کے دوران چھٹی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More