Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسحق ڈار کل چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے

  اسحق ڈار کل چین کے  تین روزہ  دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے
چین کی قیادت سے جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا

 

 اسلام آباد:   نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ اسحق ڈار چین کا تین روزہ دورہ کریں گے، دورے میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحق ڈار 19 تا 21 مئی چین کا تین روزہ دورہ کریں گے، انہیں دورے کی دعوت چینی ہم منصب وانگ ای نے دی تھی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہو گی، جس میں جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔دونوں رہنماں کے درمیان بااہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا اور پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی روابط جاری ہیں، اور اسے دورے سے پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی ۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More