Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار کی ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کی ایران اور  سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو

جدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فلسطین کے حوالے سے منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ایران اور سعودی عرب کے وزارئے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاقیں کیں دونوں وزائے خارجہ سے غزمہ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گتفتگو ہوئی ۔

ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور اسرائیلی جارحیت، نسل کشی اور قحط کی شدید مذمت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان سمیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں کاتذکرہ کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات

 نائب وزیراعظم اور ورزیر کارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری انسانی بحران، نسل کشی، قحط اور مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، تعمیر نو اور دیرپا امن کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے و عالمی سطح پر اہم امور پر باہمی دلچسپی کے معاملات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More