Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ملاقات ، پاک ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا عادہ

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی ملاقات ، پاک ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا عادہ

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں۔

پاک - ایران

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی قیادت میں سرکاری دورے پر آئے وفد کا حصہ ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان۔ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں علاقائی استحکام، تجارت اور معاشی تعاون کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادل خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More