Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے اور گرفتاریوں کے خلاف اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی کیمپ

نواز شریف،آصف علی زردای سمیت گرفتار دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز پلس) ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے اور گرفتاریوں کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا اور قومی اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ لگالیا۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے نواز شریف،آصف علی زردای سمیت گرفتار دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ احتجاجی کیمپ میں نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کی تصاویر آویزاں کر دی گئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے، لوگ فاقوں پر آگئے، مشرف کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا، اتنے سارے لوگوں کو گرفتار کرنا اس سے قبل ہم نے نہیں دیکھا، لوگ جب آپ کے خلاف اٹھے گے آپکو پتا بھی نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ طاقت کے نشے میں خود کو بادشاہ سمجھ رہے ہیں، اراکین پارلیمنٹ کو اپنے حلقوں کی نمایندگی سے بھی محروم کیا جا رہا ہے، اسمبلی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، یہ اسمبلی کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More