ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ملک کے بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول کے قریب
اسلام آباد: اندس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی کہ ملک میں پانی کی قلت خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول پر پہمچنے کے قریب ہے۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم کی صورتحال سے صوبوں کو آگاہ کیا، ارسا کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ارسا نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا، ارسا کی جانب سے صوبوں کی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کے احکام جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ارسا کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی،