Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ حنا خان نے کیمو تھراپی کے بعد کی تصاویر شیئرکردیں

اداکارہ حنا خان نے کیمو تھراپی کے بعد کی تصاویر شیئرکردیں

ممبئی: کینسر کے موذی مرض سے لڑتی بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے کیموتھراپی کے بعد اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے سر کے بال چھوٹے نظر آ رہے ہیں جبکہ اداکارہ کی گردن اور جسم پر موجود تازہ زخموں کے نشان بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

 آپ اس تصویر میں کیا دیکھتے ہیں؟ میرے جسم کے نشانات یا میری آنکھوں میں امید؟ اپنی پوسٹ میں

انہوں نے لکھا کہ نشانات میرے ہیں، میں انہیں پیار سے گلے لگاتا ہوں کیونکہ وہ اس ترقی کی پہلی نشانی ہیں جس کا میں حقدار ہوں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میری آنکھوں میں امید میری روح کا عکس ہے، میں سرنگ کے آخر میں تقریباً روشنی دیکھ سکتا ہوں۔ میں اپنی شفایابی کو ظاہر کر رہا ہوں۔ اور میں آپ کے لیے بھی دعا گو ہوں۔

 واضح رہے کہ حنا خان میں حال ہی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس وقت وہ اس موذی مرض کا علاج کروارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More