Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے درپے ہیں۔ فواد چوہدری

ملک کے تینوں اداروں کے سربراہان مل بیٹھیں، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں

اسلام آباد (نیوز پلس) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ یوں لگ رہا ہے جیسے ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے درپے ہیں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے تینوں اداروں کے سربراہان مل بیٹھیں، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں۔ ڈائیلاگ میں آنے والے چیف جسٹس گلزار احمد کو بھی شامل کیا جائے وقت کی ضرورت ہے ایک قومی ڈائیلاگ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے یوں لگ رہا ہے ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے درپے ہیں وقت کی ضرورت ہے تینوں اداروں کے درمیان ایک قومی ڈائیلاگ ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر بھی جلد اتفاق رائے ہو جائے گا۔ قبل ازیں ایچ ای سی میں فواد چوہدری نے پاکستان میں مائیکروسافٹ امیجن کپ دو ہزار بیس کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کہ ہمارا مستقبل تعلیم کے ساتھ ہے پاکستان کو ٹیکنالوجی کا بڑا حب بنائیں گے اگلے سال ٹیکنالوجی کے بجٹ مین ایک ہزار فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More