Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

احد رضا میر سے کبھی علیحدگی نہیں ہوئی ۔ سجل علی

احد ان دنوں کام میں بہت مصروف ہیں اس وجہ سے ایک ساتھ نہیں

احد رضا میر سے کبھی علیحدگی نہیں ہوئی ۔ سجل علی

احد ان دنوں کام میں بہت مصروف ہیں اس وجہ سے ایک ساتھ نہیں

کراچی (نیوزپلس) پاکستان شوبز انڈسڑی کی وراسٹائل اداکارہ سجل علی نے شوہر اور اداکار احد رضا میر کی دوری سے متعلق خاموشی توڑ تے ہوئے کہا کہ ہم کبھی علیحدہ نہیں ہوئے ۔

ان خیالات اکا اظہار سجل علی  نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان کیا سوشل میڈیا پر سجل علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ احد آج کل آپ کے ساتھ کیوں نظر نہیں آتے ؟

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اب اس حوالے سے سجل کا بیان سامنے آیا ہے۔

جس کے جواب میں اداکرہ سجل نے کہا کہ احد رضا میر ان دنوں کام میں کافی مصروف ہیں وہ پاکستان میں نہیں ہیں یہی وجہ ہےکہ وہ یہاں ان کے ساتھ نظر نہیں آتے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  سجل علی کی مینیجر نے  بھی احد رضا سے علیحدگی سے متعلق  خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ شرمناک صحافت ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لیے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بےبنیاد خبریں شائع کریں۔تاہم سجل کے اس تازہ بیان کے بعد سے اب ان کے متعلق خبروں کا معاملہ کافی تھم چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More