Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

احتساب عدالت کی خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع

نیب کو انہیں دوبارہ 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سکھر (نیوز پلس)سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو انہیں دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سید خورشید شاہ کا 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سیعدالت سے استدعاکی گئی کہ سیدخورشیدشاہ سے تحقیقات جاری ہیں اس لیے ان کا مزید جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے، سیدخورشید احمدشاہ پر انویسٹی گیشن کرنے کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کی ہے، اجازت ملتے ہی عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پرسینئر رہنماء سیدخورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ سید خورشید شاہ کی گرفتاری کو 82 روز گزر گئے ہیں، نیب ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا ہے۔اس پر عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو انہیں دوبارہ 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More