Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

احتساب عدالت کا آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سید خورشید شاہ کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور

بینک اکاؤنٹس اور بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کی جا رہی تھیں

اسلام آباد (نیوز پلس) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سید خورشید شاہ کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور کرلیاہے
گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے اپوزیشن کیخلاف حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا۔یاد رہے سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف ان کے بینک اکاؤنٹس اور بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، خورشید شاہ نے اعجاز کے نام سے سکھر، روہڑی میں دو جائیدادیں بنا رکھی ہیں جبکہ لڈومل کے نام پر 11، آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More