Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آ ج مذہبی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بننے والوں کا پہلا عالمی دن ہے۔وزیر اعظم عمران خان

مقبوضہ کشمیر میں عنقریب ہونے والے قتل عام کا راستہ روکنے کے لیے متحرک ہونا ہو گا

اسلام آ باد (نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آ ج دنیا میں مذہب و عقائد کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کا عالمی دن ہے آج دنیاکی توجہ بھارتی جارحیت کا شکار کشمیریوں کی جانب مبذول کرنا چاہتے ہیں سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو تین و تشدد کا سامنا ہے آج ہم دنیا کی توجہ بھارت کے جبرو استبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں اسی لیے آ ج مذہبی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بننے والوں کا پہلا عالمی دن ہے ا نہوں نے کہا کہ آ ج دنیا مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد بننے والوں سے اظہار یکجہتی کرنے جا رہی ہے مگر قابض بھارتی فوج کشمیریوں سے عید الاضحی سمیت دیگر مذہبی شعائر کے استعمال کا حق چھین چکی ہے کشمیریوں کو بینادی انسانی حقوق سلب کر کے ہر قسم کی آ زایوں سے محروم کیا جا چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عنقریب ہونے والے قتل عام کا راستہ روکنے کے لیے متحرک ہونا ہو گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More