Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6سال مکمل، آئی ایس پی آر نے نغمہ دشمناسن ریلیز کردیا

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6سال مکمل، آئی ایس پی آر نے نغمہ دشمناسن ریلیز کردیا

نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ دشمنا سن ریلیز کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27فروری2019ء ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے۔بیان کے مطابق نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران اللہ خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More