آپریشن سندور میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج اور مودی سرکار آمنے سامنے
حالیہ پاک بھارت جنگ عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا
آپریشن سندور میں عبرت ناک شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے آ گئے ، بھارتی افسران نے شکست کا الزام مودی سرکار پر ڈال دیا ۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اور مودی سرکاری کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا ، بھارت جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا۔
انڈونیشیا میں "انڈیا پاکستان ائیر بیٹل” سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نےبھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ "پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ: مودی حکومت کے سخت سیاسی احکامات نے بھارتی فضائیہ کی کارروائیاں محدود کیں، بھارتی افواج خودمختار نہیں بلکہ سیاسی احکامات کی پابند ہیں، مودی حکومت کی سیاسی مداخلت کے باعث بھارتی فضائیہ پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنا سکی۔
کیپٹن شیو کمار نے انکشاف کے بعد کانگریس نے بھی مودی سرکاری پر کڑی تنقید کی ، کانگریس نے تویٹ کیا کہ اس سے قبل چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے بھی آپریشن سندور کے دوران بھارتی طیاروں کے گرنے کا اعتراف کر چکے ہیں اس حساس قومی مسئلے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیوں مسترد کر دیا گیا؟
واضح رہے کہ یہ انکشاف ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معمولی جھڑپ بھی کسی بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے۔
