Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آمنہ الیاس نے منہ پر آٹا لگا لیا

آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟۔ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس

کراچی (نیوزپلس) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے منہ پر آٹا لگا کر اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔وٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے منفرد انداز میں رنگ گورا کرنے کی مخالفت کی ہے اور اپنے مداحوں کو ایک خاص پیغام دیا ہے.انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں آمنہ الیاس کہتی نظر آرہی ہیں کہ ’میں آمنہ الیاس، آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟ (اس کے بعد انہوں نے اپنے منہ پر آٹا لگایا اور کہا کہ) اب کریں گے میرے مداح میرا انتخاب، خدا کے لیے پہچانو خود کو۔‘اس کے ساتھ ہی کیپشن میں ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ ’میرا گورا بننے کا سپنا سچ ہوا، مجھے سالگرہ مبارک ہو۔‘
واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کاشمار اُن اداکاراوٗں میں ہوتا ہے جو گہری رنگت کے حوالے سے ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی ہیں، اس بار بھی انہوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے رنگ گورا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More