Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ہرانے کا تاریخی موقع ہے۔مصباح الحق

بابر اعظم اب بہت میچور ہو چکا ہے اور ہمارے لیے بڑا اہم ہے

برسبین (نیوز پلس) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ہرانے کا تاریخی موقع ہے۔ اسٹیو اسمتھ کے خلاف باؤلرز نے حکمت عملی کے تحت باؤلنگ کرائی تو کامیابی ضرور ملے گی۔بابر اعظم اب بہت میچور ہو چکا ہے اور ہمارے لیے بڑا اہم ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس جیتنے اور تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے اور وہ فائدہ بھی اُٹھانا چاہتے ہیں۔ برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی باؤلنگ اوراسٹیواسمتھ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پلان کے مطابق باؤلنگ کرکے مخالف ٹیم کو دباؤ میں لائیں۔ہیڈ کوچ نے نسیم شاہ کے حوالے سے کہا کہ نسیم شاہ نوجوان ہے اس میں انرجی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز میں اچھا نہیں کھیلی لیکن اب ایک مختلف فارمیٹ ہے اور کھلاڑیوں نے کنڈیشنز کو بڑے اچھے انداز سے سمجھا ہے۔ ہیڈ کوچ مصبا ح الحق نے کہا کہ جہاں آسٹریلیا میں کبھی نہ جیتنے کا دباؤ ہے تو وہیں آسٹریلیا کو اُس کے ہوم گراؤنڈ میں ہرا کر تاریخ بنانے کا موقع بھی ہے۔اُنہوں نے پاکستان ٹیم کے نو منتخب کپتان بابر اعظم بارے میں کہا کہ بابر اعظم اب بہت میچور ہو چکا ہے اور ہمارے لیے بڑا اہم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More