Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف بر سبین ٹیسٹ ایک اننگ اور پانچ رنز سے جیت لیا

آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

برسبین (نیوز پلس) آسٹریلیا نے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف بر سبین ٹیسٹ ایک اننگ اور پانچ رنزسے جیت لیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بابراعظم، محمد رضوان اور یاسر شاہ کی شاندار فائٹ بیک ٹیم کے کام نہ آسکی۔ تفصیلات کے مطابق گابا برسبین میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے نامکمل اننگ شروع کی تو نوشتہ دیوار سامنے تھا۔ تاہم پاکستانی بیٹسمینوں نے بھرپور فائٹ کی۔ بابراعظم نے کیریئر کی دوسری اور آسٹریلیا کے خلاف پہلی سنچری بنائی۔ وکٹ کیپر محمد رضوان پانچ رنز کی کمی سے کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں سنچری مکمل نہ کرسکے لیکن بابراعظم کے ساتھ ایک سوتیس اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہمراہ اناسی رنز کی شراکت قائم کر کے اننگ کی شکست ٹالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن پچیس رنز پر اظہرعلی، حارث سہیل اور اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا۔افتخار احمد دوسری اننگ میں بھی ناکام ہوئے اور کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم نے ایک سوچار، محمدرضوان نے پچانوے اور یاسرشاہ نے کیریئر بیسٹ بیالیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے چار، مچل اسٹارک نے تین اورپیٹ کمنز نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More