Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، جیواسٹریٹجک ماحول پر بات چیت

آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، جیواسٹریٹجک ماحول پر بات چیت

ایرانی وزیرخارجہ کا خطے میں امن و استحام کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران جیو اسٹریٹجک ماحول پر بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ روابط بڑھانے اور پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

دونوں فریقوں نے خطے سے متعلق مسائل میں مثبت پیش رفت لانے میں تعاون کے لئے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے باہمی تعاون کر بڑھانے کے لئے مصروف رہنے پر اتفاق کیا،

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحاکم کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More