Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شمخانی اور آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے ملاقات

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آ ئی ایس پی آ ر

راولپنڈی (نیوز پلس)مسلح افواج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شمخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے اہم ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ اس دورے سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے اور ایران کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More