Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایبٹ آباد کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے

راولپنڈی (نیوز پلس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی، اس دوران آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو سراہا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچ رجمنٹ کا داخلی سکیورٹی آپریشنز میں کردار گرانقدر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More