Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمینیا اور آذربایئجان کے درمیان شدید چھڑپیں

دونوں ملکوں کا ایک دوسرے کے ٹینک اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کے متضاد دعوے

باکو (نیوز پلس) نگورنوکارا باخ کے متنازعہ علاقہ پر آرمینیا اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں جس میں آرمینیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آذر بائیجان کے ایک ہیلی کاپٹر کو مارگرایاگیا ہے جبکہ آذربائجان نے آرمینیا کے دو ٹینک بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا یے۔
میڈیا کی اطلاعات کے مطابق آرمینیا نے اپنے زیر قبضہ نگورنو کا راباخ کے علاقوں میں مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جبکہ آذربائیجان نے اپنی فوج کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
دونوں ملک 2016ء سے جاری بدترین کشیدگی کا الزام ایک دوسرے پرعائد کررہے ہیں جس کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ادھر ترکی نے آرمینیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ علاقے کا امن تباہ کر رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More