Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی جی سندھ کے لئے مشتاق مہر کا نام وفاقی کابینہ نے واپس کر دیا

کابینہ نے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کھاد کے نرخوں میں کمی کرنے کے فیصلے کی منظوری دی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ کے گورنر کو آئی جی سندھ کی تقرری کے لئے ناموں کا انتخاب کرنے سے متعلق صوبائی وزیراعلیٰ سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مراد سعید کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں 18 نکات سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر اور کروناوائرس پر بھی بات کی گئی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایجنڈے میں پہلے نمبر پر‘آئی جی سندھ کی تعینات کا معاملہ تھا، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات میں چند نام میں اتفاق رائے اور بات چل رہی تھی لیکن جب یہ نام کابینہ میں رکھے گئے تو اکثریتی اراکین خصوصاً اتحادی اور کراچی، سندھ سے تعلق رکھنے والے کابینہ اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی کے اندر سیاسی طور پر نشانے بنانے کے عمل کو سامنے رکھ کر اکثریت کی رائے کا احترام کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ سے ایک مرتبہ پھر مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ہدایات دی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجوزہ نام اور نئے نام جن پر دونوں کا اتفاق رائے ہو ان کو کابینہ کے سامنے لایا جائے اور مشتاق مہر کی تعیناتی کے حوالے سے اختلاف ہوا ہے اور اس معاملے کو گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بعد کابینہ کے ایجنڈے میں لایا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں آٹے کے حالیہ بحران کے ذمہ دار ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے ملک میں انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کے شفاف کردار کی اہمیت پر بھی غور کیا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی امور کو شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مختلف متعلقہ فریقوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کھاد کے نرخوں میں کمی کرنے کے فیصلے کی منظوری دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More