Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یمنی حکومت اور حوثیوں کے کے درمیان ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

یہ معاہدہ سوئٹزر لینڈ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مفاہمتی بات چیت کے نتیجے میں ممکن ہوا

برن (نیوز پلس) یمنی حکومت اور حوثی باغیوں نے سوئٹزر لینڈ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونےوالی مفاہمتی بات چیت کے دوران ایک ہزار سےزائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے میں چھ سو اکیاسی(681)حوثی قیدیوں کی رہائی کے تبادلے میں حکومت اور عرب اتحاد سے تعلق رکھنے والے چار سو قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔واضح رہے کہ یمن کی جنگ اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں یمن میں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More