Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہمارا سلیکٹڈ مودی کے جیتنے کی دعا مانگتا تھا۔بلاول بھٹو زرداری

مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کی بات کرتا ہے اور پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالتا ہے

مظفر آ باد (نیوز پلس) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہمارا سلیکٹڈ مودی کے جیتنے کی دعا مانگتا تھا، سلیکٹڈ مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کی بات کرتا ہے اور پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالتا ہے، مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ پہلے کہتا تھا کہ مودی جیتے گا تو امن ہوگا، اب کہتا ہے مودی ہٹلر کا پیروکار ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مودی نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، اسی لیے نریندر مودی سے بات نہیں ہوسکتی،مودی کے نظریئے کو پیپلز پارٹی نے سمجھا ہے۔مودی کو سمجھو وہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کی بات کرتا ہے اور پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالتا ہے، اگر وزیراعظم کشمیر کا سودا کرنے کو تیار ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم یہ قبول کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا یوم تاسیس کشمیر کے نام کیا ہے، شہید بھٹو نے ایوب خان کے اقتدار کو ٹھوکر ماری مگر کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھٹو اقوام متحدہ میں تقریر کرتے تھے تو بھارتی سفیر کو پسینہ آجاتا تھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کشمیر کے حقیقی سفیر تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More