Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں چل بسیں

اداکار جان ٹرو وولٹا کی اہلیہ اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔جبکہ اداکارہ کے شوہر جان ٹرو وولٹا نے سماجی رابطے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیوی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘میری خوبصورت بیوی کیلی چھاتی کے سرطان کیخلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی ہے’۔

اداکار جان ٹرو وولٹا نے کہاکہ نے کیلی پرسٹن نے لوگوں کی محبت اور مدد سے بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑی۔جان ٹرو وولٹا نے اپنی پوسٹ میں تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اہلیہ کی دیکھ بھال کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوست اور پیاروں کا بھی شکریہ کیا جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے۔یاد رہے کہ اداکار جان ٹرو وولٹا اور کیلی پرسٹن کی 2 بیٹیاں ہیں جب کہ ان کے بیٹے جیٹ ٹرو وولٹا کا 16 جنوری 2009 میں انتقال ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More