Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی،ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 902 ارب روپے ہے

کراچی (نیوز پلس)گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی۔گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 105 ارب روپے بڑھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 902 ارب روپے ہے۔اس سے گزشتہ ہفتے (2 سے 6 دسمبر) کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔اسی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 81 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب روپے کا کاروبار بھی کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 284 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 796 ارب پر پہنچ گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More