Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کپاس کی فصل پرسفیدمکھی کے حملہ کے تدارک کیلئے کاشتکار روزانہ کی بنیاد پرپیسٹ سکائوٹنگ کریں؛ماہرین

بہاولپور۔ کپاس کی فصل پرسفیدمکھی کے حملہ کے تدارک کیلئے کاشتکار روزانہ کی بنیاد پرپیسٹ سکائوٹنگ کریں محکمہ زراعت کی ہدایت پریکم اگست سے30 اگست تک سفیدمکھی کے خاتمے کیلئے بھرپوراقدامات کیے جائیں گے۔ یہ باتیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمدشفیق نے کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ کپاس کی فصل اسوقت انتہائی نازک مراحل میں داخل ہوچکی ہے بارشوں کے موسم میں رس چوسنے والے کیڑوں کاشدیدخدشہ ہے اس لیے محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت پرکاشتکاروں کی رہنمائی کی جارہی ہے اورکاشتکاروں کوکپاس کی فصل کی روزانہ کی بنیاد پرپیسٹ سکائوٹنگ کرنے بارے ترغیب دی جارہی ہے انہوںنے مزید کہاکہ کپاس کی فصل کوسفیدمکھی اورگلابی سنڈی سے بچاکربہترپیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ کاشتکاراپنی کپاس کی فصل پربھرپوتوجہ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More