Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی کے لئے 11 سو ارب کا ترقیاتی پیکج اچھی پیش رفت ہے ۔ ڈاکٹر غلام رضا چنا

اس ترقیاتی پیکج پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیئے۔سینئر رہنماء

گھوٹکی ( نیوز پلس) سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ 1100 سو ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کو اچھی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس ترقیاتی پیکج سے کراچی کے درنیہ مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی اپنے دئیے گئے ایک بیان میں ڈاکٹر غلام رضا چنا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ترقیاتی پیکج صرف اعلان کی حد تک نہیں ہونا چایئے بلکہ اس پر مکمل عمل درآمد بھی ہونا چاہیئے ماضی میں کئی مرتبہ کراچی کے لئے ترقیاتی پیکج کے اعلان ہو چکے ہیں لیکن ان پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ڈاکٹر چنا نے کہا کہ کراچی کو پانی،سیوریج کا نظام ،ٹرانسپورٹ سمیت کئی دیگر مسائل کا سامنا ہے جنہیں درجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے

ق لیگ کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو حکومتی سطح پر کافی عرصے سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔اختیارات کی جنگ نے کراچی کو تباہ کر دیا ہے مسائل کا انبار ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں اب کراچی کے عوام نے ایک بار پھر حکومتی ترقیاتی پیکج سے امیدیں لگا لی ہیں اب امید کرتے ہیں کہ سندھ اور وفاق دونوں مل کر کراچی کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More