Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 8 کے آٹھویں ایڈیشن میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز کے   سے شکست دے دی۔ میچ ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ پہلی کامیابی ہے ۔

 کراچی کے نیشنل بنک کرکٹ ارینا میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگنز نے شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے،  185 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 118رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں کراچی کنگز 67 رنز سے فتح یاب ہوگئی۔

کراچی کنگز کے عاکف جاوید نے 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مرزا طاہر بیگ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران غلام23، فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حسنین طلعت 2، سکندر رضا18، ڈیوڈ ویزے 9،شائی ہوپ اور لیام ڈاسن ایک ایک رنز بنا سکے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عامر یامین اور بین کٹنگ نے2،2 جبکہ محمد عامر، عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 پاور پلے کے اختتام تک کراچی نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 61 رنز بنائے، پہلے بیٹنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی کنگز کے اوپنرز جیمز وِنس اور میتھیو ویڈ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں کے درمیان 70 رنز کی دھواں دار شراکت قائم ہوئی، جہاں ویڈ 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے پہلے میچ میں ملتان سلطان کو شکست دی تھی جبکہ کراچی کنگز کا یہ چوتھا میچ تھا اس قبل کراچی کنگز پہلے تینوں میچوں میں شکست کھا چکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More