Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی میں آج سے ایک اور معتدل درجے کی ہیٹ ویو کا اامکان

شہری دو پہر میں باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور گھر سے نکلتے ہوئے سر کو ضرور ڈھانپیں۔ماہرین صحت

کراچی (نیوز پلس)کراچی میں آج سے ایک اور معتدل درجے کی ہیٹ ویو آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو دو روز تک جاری رہے گی، سمندری ہوائیں بند ہو جائیں گی اور درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے لیکن اس کی شدت زیادہ ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں جب کہ شمال مغربی اور مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دو پہر میں باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور گھر سے نکلتے ہوئے سر کو ضرور ڈھانپیں جبکہ افطار اور سحر میں پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More