Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ حسین لاشاری میڈیا کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر

حسین لاشاری کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ میں ہوتا ہے

راولپنڈی (نیوز پلس) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے مشہور ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ حسین لاشاری کو میڈیا کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر کردیا ہے۔

حسین لاشاری جن کا تعلق بلوچ قبلے کے لاشاری خاندان سے ہیں ان کا شمار اسلام آباد/راولپنڈی کے جانے مانے ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹس میں ہوتا ہیں۔

قائد اعظم یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری کے فارغ التحصیل حسین لاشاری نے مٰیڈیا کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کی وجہ سے میڈیا کی دنیا میں ہر فارم پر کامیابی حاصل کی اور بہترین کارکردگی پر بڑے اعزازت سے نوازے گئے۔ حسین لاشاری نے دس سال سے زیادہ عرصے تک پاکستان کے بڑے نیوز چینلز میں بظور ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ اپنی خدمات انجام دیے ہیں۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے گزشتہ روز حسین لاشاری کو میڈیا کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل مقرر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسین لاشاری نے میڈیا کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر ہونے پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ

پاکستان میں مختلف سیاسی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے حسین لاشاری کو میڈیا کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بننے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہیں۔ نیشنل پریس کلب کے سابق صدور شکیل کرار اور شہریار خان نے حسین لاشاری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسکے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری ممبرشپ زوہیب خان آفریدی، کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی محسن حسنین ملک نے حسین لاشاری کو مبارک باد دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More