Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین سے واپس آنے والے دس سعودی طلبا کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج منفی تھے۔سعودی وزارت صحت

طبی تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ ہیں

ریاض (نیوز پلس)سعودی وزارت صحت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر اپنے اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ چین سے واپس آنے والے دس سعودی طلبا کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج منفی تھے، جس کا مطلب ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب ایئر لائن نے چین کے شہر "گوانگزو” کے لیے پروازیں معطل کرنے کے اعلان کے بعد چین کے کرونا سے متاثرہ شہر ووہان سے 10 سعودی طلبا کو وطن واپس لایا گیا تھا۔ واپس لاتے ہی ان کا طبی معائنہ کیا گیا تاہم طبی تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔سعودی عرب واپس آنے اور کرونا وائرس کا شکار نہ ہونے والے طلبا کو احتیاطی تدابیر کے تحت اسپتال میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کی مزید جانچ پڑتال کی جاسکے اور کرونا وائرس کی موجودگی کی صورت میں دوسرے لوگوں تک اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More