Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی سید اصغر علی شاہ جیلانی ایماندار اور باکردار انسان

سید اصغر علی شاہ جیلانی نے جس طرح شہر سے پاک کیا اور کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈاکٹر غلام رضا چنا

گھوٹکی (نیوز پلس) چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی سید اصغر علی شاہ جیلانی سے مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈاکٹر غلام رضا ن چنا نے ملاقات کی،،،دونوں رہنماوٗں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف مسائل پر بات چیت ہوئی،،،اس موقع پر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے سید اصغر علی شاہ جیلانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے پہلے دور میں گھوٹکی میں بہت اچھے کا ہوئے ہیں اور آج بھی اس سے بہتر کام ہو رہے ہیں،، گلیاں،،نالیوں کی صفائی ہو یا پھر گندگی کے ڈھیر،،آپ نے جس طرح شہر سے پاک کیا اور کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی،، لیکن پیپلز پارٹی والے لوگ جب بھی الیکشن قریب آنے لگتے ہیں شریف آدمی کے خلاف جھوٹا پراپوگنڈہ شروع کر دیتے ہیں،،،، ایک ایماندار اور اپنے کام سے مخلص انسان کے خلاف بولنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن حقیت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے،،، اگر یہ لوگ جو آپ کے خلاف بول رہے ہیں اگر وہ گھوٹکی کی عوام کے ساتھ اتنے سنجیدہ اور مخلص ہیں تو پھر پہلے پانچ سال کہاں ہوتے ہیں ان کو پہلے پانچ سال عوام کیوں یاد نہیں آتے،،،،عوام کو سوچنا چاہئے کہ یہ لوگ انتشار کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے اگر واقعی یہ سنجیدہ ہوتے تو گھوٹکی کے عوام کے لئے تو یہ لوگ کام کر کے دکھاتے،،، غلام رضا چنا نے کہا کہ آپ گھوٹکی کے بہترین لیڈر ہیں شہر کے لئے اچھا کام کر رہے ہیں،، شہر درینہ مسائل کو ہمیشہ کے لئے حل کر دیا ہے باقی جو کام رہ گئے ہیں وہ بھی حل کر رہے ہیں،،اس موقع پر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے سید اصغر علی شاہ جیلانی کو یقین دلایا کہ کہ پاکستان مسلم لیگ ق آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی آپ تنہا نہیں عوام آپ کت کھڑی ہے۔شہر کے لوگ جانتے ہیں کہ آپ آپ ان کے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گھوٹکی سید اصغر علی شاہ جیلانی نے اخلاقی حمایت کرنے پر مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق ڈاکٹر غلام رضاکا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More