Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیئرمین ایف بی آر کا آئندہ ماہ سے ’آٹومیٹڈ پوائنٹ آف سیل سسٹم‘ لانچ کرنے کا اعلان

ایف بی آر کا خود کار پوائنٹ آف سیل سسٹم تمام بڑے رٹیل مقامات پر لگے گا

اسلام آ باد (نیوز پلس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سید شبر زیدی نے آئندہ ماہ سے ’آٹومیٹڈ پوائنٹ آف سیل سسٹم‘ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ملک کے تمام بڑے رٹیلرز کی سیل کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خودکار نظام متعارف کرائے گا۔
شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر کا خود کار پوائنٹ آف سیل سسٹم تمام بڑے رٹیل مقامات پر لگے گا۔انہوں نے تمام بڑے رٹیلرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایف بی آر کے اس خود کار سسٹم سے منسلک کریں۔سید شبر زیدی نے مزید کہا کہ نیا نظام رٹیلرز کے لیے فائدہ مند ہوگا، ان بڑے رٹیلرز کا ایف بی آر سے ذاتی رابطہ کم سے کم ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More