Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب میں امن اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم عمران خان

بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئیں

لاہور (نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکریٹری اور آئی جی نے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو ہدایت کی عوام کی خدمت کرنا آپ کا اوّلین فرض ہے، کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہرگز نہ کریں، آپ نے سب کام میرٹ پر کرنے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئیں انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے قابل بیوروکریسی کا کردار بہت اہم ہے، پنجاب میں امن اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کریں گے، پہلے تھانوں میں طاقت ور کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا۔وزیر اعظم نے آئی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو خصوصی ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا صوبے میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے۔ نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے وزیر اعظم عمران خان کو پولیس رویے میں بہتری کے لیے وژن سے آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More