Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک سعودی تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی

پاکستان، سعودیہ میں علاقائی، عالمی، امت مسلمہ کے معاملات پر اتفاق پایا جاتا ہے۔سعودی سفارتخانہ

اسلام آ باد (نیوز پلس)سعودی عرب کی کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کے شرکت نہ کرنے کی میڈیا خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودیہ گہرے تزویراتی تعلقات اعتماد، افہام و تفہیم، باہمی احترام پر قائم ہیں اور پاکستان، سعودیہ میں علاقائی، عالمی، امت مسلمہ کے معاملات پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ دیا ہے تاکہ پاکستان کامیاب، مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More