Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ سیریز 2019 کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

دونوں ٹیموں کے کپتان نے ٹیسٹ ٹرافی 2019کی رونمائی کی

راولپنڈی (نیوز پلس) پاکستان سری لنکا ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔دونوں ٹیموں کے کپتان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ بعدازاں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سری لنکن کپتان کے ہمراہ مشترکہ پریس کرے ہوئے کہا کہ ہوم گراوٗنڈ پر کھیل رہے ہیں کوشش کریں گے جو کمی رہ گئی ہے اسے دور کیا جائے۔اظہر علی نے کہا کہ دس سال بعد کرکٹ واپس آ ئی ہے اور رونقیں بحال ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ناکامی پر افسوس ہے تاہم سری لنکا سے فتح کیلئے پرامید ہیں، اظہر علی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی مشاورت سے ٹیم منتخب کرتی ہے۔ بہتر ٹیم سیلیکٹ کی ہے، کسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں سری لنکا کیخلاف کل شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔پاک سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ سیریز 2019 کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔اس موقع پرسری لنکن کپتان ڈی موتھ کرونارتنے نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مدمقابل حریف آسان نہیں، پاکستان کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے، اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More