Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی کابل اسکول میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جدو جہد میں افغانستان کے ساتھ ہے

اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جدو جہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کابل میں اسکول کے باہر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے

جبکہ کابل حملے پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی مذمت کاا ظہار کیا جارہا ہے۔

کابل سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے سیدالشہدا اسکول پرحملے میں طالبان کو ملوث قراردیا ہے جبکہ طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے حملے کی مذمت کی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More