Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی۔میجر جنرل آصف غفور

بھارتی آرمی چیف کا بیان شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے

راولپنڈی(نیوز پلس) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے پر بھارتی آرمی چیف کے دئیے گئے اشتعال انگیز بیان کے رد عمل میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی۔واضح رہے بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی اور پٹنا سمیت دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں ان مظاہروں میں میں بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس اور اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شریک ہیں اور اس کالے قانون کے خلاف اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More