Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں عمران خان کی موجودگی میں اداروں کے درمیان کوئی تصادم کا سوچے بھی نہیں۔ڈاکٹر بابر اعوان

اسلام آباد (نیوز پلس)ڈاکٹر بابر اعوان کا کہناتھا کہ اداروں میں تصادم کے خدشے کو پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کے پیرا 66 سے جوڑا جارہا ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے تصادم کی گفتگو ہورہی ہے کہ ادارے آپس میں لڑپڑیں گے، اداروں کا تصادم پاکستان میں صرف ایک مرتبہ ہوا ہے، 1997 میں جب سجاد علی شاہ کی کورٹ پر حملہ کیا گیا تھا حملہ کرنے والوں میں سینیٹرز، ایم این ایز، ورکرز اور لیڈرز بھی تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ چلانے کے لیے اور ان کے آئینی و قانونی فریم ورک کے تتحت عزت و احترام کے مطابق چلانے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں کوئی تصادم کا سوچے بھی نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More