Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں ابھی تک وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔سینیٹر شبلی فراز

پاکستان میں کرونا وائرس کا مریض سامنے نہیں آ یا

اسلام آباد (نیوز پلس) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے پاکستان میں ابھی تک وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق ایوان بالا میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا مریض سامنے نہیں آ یا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 31 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متعلق وزارت صحت نے ٹاسک فورس بنائی ہے۔قائد ایوان کا کہنا تھا کہ وائرس سے متعلق منتشر معلومات سامنے آئیں ہیں مگر کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت ائیر پورٹ پر مسافروں کی سکرنینگ کی جارہی ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 3 فروری سے چین سے پروازوں کی آمد و رفت شروع ہو چکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More